کوئٹہ ( ہمگام نیوز )مشکو ک سرگرمیوں کی بنیاد پر پولیس نے کوئٹہ شہر میں تین مدارس سیل کرکے چار منتظمین کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کوئٹہ میں پولیس نے مشرقی بائی پاس اور سیٹلائٹ میں واقعے تین مدارس کو سیل کردیا اور ان کے چار منتظمین کو گرفتا ر کرلیا،ذرائع کے مطابق سیل کئے جانے والے مدرسوں میں مدرسہ حسینہ مشرقی بائی پاس ، مدرسہ تعلیم القرآن مشرقی بائی پاس مدرس ابوبکر صدیق شا مل ہیں جبکہ ان مدرسوں کے منتظمین قاری سیف الرحمان ولد خدائے دوست ، صورت شال ولد علی شاہ ، حبیب اللہ ولد محمد عقیل او رقاری ولی کو گرفتار کرلیاگیا ۔