شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںسعودی عرب کی راس تنورہ ریفائنری پر قابض قابض ایرانی ڈرون حملہ،...

سعودی عرب کی راس تنورہ ریفائنری پر قابض قابض ایرانی ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی

ریاض (ہمگام نیوز) : پیر کی علی الصبح  قابض ایرانی ڈرون حملے میں سعودی آرامکو کی راس تنورہ ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مقام پر معمولی آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کے مطابق آگ پر بعد میں قابو پا لیا گیا اور اسے محدود نوعیت کا واقعہ قرار دیا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سعودی آرامکو کی راس تنورہ ریفائنری سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر خلیج کے کنارے واقع ہے اور مملکت کے تیل کے بنیادی ڈھانچے میں اہم ریفائننگ مرکز سمجھی جاتی ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطے میں سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز