جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںآزادی پسندوں کی کال پر ہڑتال کرنے والوں کی دکانیں سِیل

آزادی پسندوں کی کال پر ہڑتال کرنے والوں کی دکانیں سِیل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مکران ڈویژن میں آزادی پسند بلوچ قوم پرست جماعت کی ہڑتال کی کال پر دکانیں بند کرنے والے متعدد دکانداروں کی دکانیں سِیل کر دی گئی ہیں۔

منگل سے شروع ہونے والی تین روزہ ہڑتال کی کال بلوچ نیشنل موومنٹ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر منان بلوچ سمیت پانچ افراد کی شہادت کے خلاف دی تھی۔

ان افراد کو کوئٹہ کے قریب مستونگ میں قابض فورسز نے ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔

ان کی شہادت کے خلاف بی این ایم کی کال پر منگل کو کیچ،گوادر ، پسنی سمیت بعض دیگر علاقوں میں ہڑتال رہی۔

ہڑتال کی کال پر دوکانیں بند کرنے پر حکام کی جانب سے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

تربت شہرسے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں40 کے قریب دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

دکاندار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے انھیں کہا کہ وہ اس ضمانت پر ان کی دکانوں کو کھولیں گے کہ وہ آئندہ ہڑتال نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی بلوچ آبادی والے علاقوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ آزادی پسند قوم پرست جماعتوں کی کال پر ہڑتال کرنے والوں کی دکانوں کو سیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز