دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںتمپ:بلوچ خواتین کا شہری آبادی پر گولہ داغنے کے خلاف احتجاج

تمپ:بلوچ خواتین کا شہری آبادی پر گولہ داغنے کے خلاف احتجاج

تربت (ہمگام نیوز) گومازی اور ملانٹ میں خواتین کا آئے روز شہری آبادی پر گولہ داغنے کے خلاف احتجاج،لیوز تھانہ تمپ کے سامنے خواتین نے دھرنا دیا اور یاداشت پیش کی۔ جمعہ کو تحصیل تمپ کے گاؤں گومازی اور ملانٹ کی خواتین نے آئے روز فورسز کی جانب سے شہری آبادی، مساجد اور دیگر مقامات میں داغے گئے گولہ کے خلاف احتجاج کیا اور لیویز تھانہ کے سامنے کافی دیر تک بیٹھ کر دھرنا دیا۔ انہوں نے اس موقع پر شہری آبادی کو درپیش خطرات کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا اور انہیں یاداشت پیش کی جن میں مطالبہ کیا گیا کہ عوام کو ایسے مشکل صورتحال سے نکال کر تحفظ فراہم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز