کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم پرمسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جاں بحق اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے پولیس کے مطابق ہفتے کے روز سریاب روڈ پرمسلح افراد کی جانب سے پولیس کی پیٹرولنگ کواندھادھند فائرنگ کرکے نشانہ بنایاگیاجس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکارشدیدزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاجہاں زخموں کی تاب نہ لا کرعبدالحکیم نامی پولیس اہلکارچل بسا دیگرطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔