شال (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (ایف بی ایم) نے اپنی نئی کابینہ کی تشکیل کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گزشتہ کابینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد 26 فروری 2026 کو نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس کی منظوری پارٹی کی نیشنل کونسل نے دی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر کی جانب سے مجوزہ کابینہ اراکین کی فہرست نیشنل کونسل میں پیش کی گئی، جس پر کئی روز تک اجلاس اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران امیدواروں نے اپنے پروگرام اور پالیسی نکات پیش کیے، جس کے بعد کونسل اراکین نے ووٹنگ کے ذریعے منظوری دی۔

نئی کابینہ میں درج ذیل رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں:

رزاق بلوچ کو ہیڈ آف فارن ڈیپارٹمنٹ،

رشید بلوچ کو ہیڈ آف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،

صادق رئیسانی کو ہیڈ آف ٹرائبل افیئرز،

مولا بخش مری کو ہیڈ آف فنانس ڈیپارٹمنٹ،

اور اشفاق بلوچ کو ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، فیض مری اور ہاشم بلوچ کو نان پورٹ فولیو کابینہ اراکین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ آف ایکسٹرنل ڈیپارٹمنٹ اور ہیڈ آف ہوم ڈیپارٹمنٹ کے عہدے تاحال خالی ہیں، جنہیں جلد نیشنل کونسل کی منظوری سے پُر کیا جائے گا۔ عبوری طور پر ایکسٹرنل ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں رزاق بلوچ کو سونپی گئی ہیں جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں پارٹی صدر خود انجام دیں گے۔

نومنتخب کابینہ کے اراکین نے 2 مارچ 2026 کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔