خاران: (ہمگام نیوز) خاران کے علاقے المرگ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت سعد ساسولی اور احمد محمد حسنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو چند روز قبل برشونکی کے علاقے میں پیش آنے والے ایک واقعے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغواء کیا تھا۔

واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے جبکہ کسی بھی گروہ کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔