Homeخبریںتربت: قابض سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، دو راہگیر...

تربت: قابض سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، دو راہگیر زخمی،پولیس

تربت(ھمگام نیوز) آج منگل کی صبح 12 بجے کے بعد نامعلوم افراد نے تربت کی مرکزی شاہراہ پر واقع غلام نبی چوک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر ہینڈ گرنیڈسے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے علاوہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زخمیوں میں ارمان ولد مختار جبکہ دوسرا شمشیر خان شامل ہے جوکہ دکی لورالائی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی

ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز