تربت (ھمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز کے کیچ کے علاقے گومازی میں آپریشن کے دوران متعدد گھر نذرِ آتش کیے گئے اور سامان لوٹا گیا۔ بعض گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی باشندے خوفزدہ ہیں ۔
بلوچستان کے کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے اور نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی لوٹ مار بھی کی گئی۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ واقعہ تمپ کے علاقے گومازی میں پیش آیا، جہاں پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا۔
عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ فورسز نے علاقے میں متعدد گھروں کی تلاشی لی، اس دوران بعض گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور بعد ازاں کئی رہائشی مکانات کو آگ لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود روزمرہ استعمال کی اشیاء، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا یا لے جایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی ف
ضا قائم ہے۔


