سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںقلات میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،تین زخمی ،

قلات میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،تین زخمی ،

قلات (ہمگام نیوز)قلات میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،تین زخمی ،تفصیلات کے مطابق قلات شہر سے بارہ کلومیٹر دور دشت بڈو کے مقام پرآرسی ڈی شاہراہ پر کراچی سے پشین جانے والی کار گاڑی جس کا نمبر V0252 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں نصیراحمد نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد محمد ناصر ،مسعود احمد اور نوراحمد شدید زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور موٹر وے عملہ موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طور پرسول ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا اور لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حولے کردیا گیا ۔یاد رہے کہ قلات میں آرسی ڈی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریفک کا یہ چوتھا حادثہ رونماء ہوا ہے جس میں مجموعہ طور پر کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز