کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ہرنائی میں نامعلوم افراد نے موبائل فون ٹاوردھماکے سے اڑا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ہرنائی کے علاقے بیلی کے مقام پر عاصم خان ولد بخش علی کے گھر کے قریب نصب یو فون موبائل کمپنی کے ٹاور کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد کے دھماکے سے تباہ کردیا۔