Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان بلوچ شہری جاں...

زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان بلوچ شہری جاں بحق

زاہدان(ھمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری جان کی بازی ہار گیا۔ یہ واقعہ پیر، 16 جون 2026 کی شام پیش آیا، جہاں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ محمد عمر صفرزائی ولد آدم کے نام سے ہوئی ہے، جو زاہدان کے رہائشی تھے۔

ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی میں سوار مسلح افراد نے محمد عمر صفرزائی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔

خبر کی اشاعت تک حملہ آوروں کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے بھی واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے اور شہریوں نے حملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز