اورماڑہ (ھمگام نیوز) اطلاع کے مطابق الحکیم کوچ (جیوانی تا کراچی) میں سفر کے دوران ایک مسافر انتقال کر گیا۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش کو اورماڑہ کے الممتاز ہوٹل پر اتار دیا گیا ہے۔
عوام سے گزارش کی جا رہی ہے کہ اگر کوئی شخص متوفی کو پہچانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر متعلقہ افراد یا اہلِ خانہ کو اطلاع دے تاکہ ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔


