Homeخبریںڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا، ڈیموکریٹک وکلاء پینل...

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا، ڈیموکریٹک وکلاء پینل سریاب زون کی شدید مذمت

کوئٹہ(ھمگام نیوز ) ڈیموکریٹک وکلاء پینل سریاب زون نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کو نام نہاد “فیس لیس ٹرائل” کے ذریعے عمر قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کے بنیادی اصولوں، آئین پاکستان اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیاروں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پینل کی جانب سے جاری مشترکہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بلوچستان اور پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ بیان کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی کے خلاف سنایا گیا فیصلہ انصاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

وکلاء پینل نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی ملزم کو اپنے دفاع، وکیل تک رسائی اور منصفانہ سماعت کے حق سے محروم کرنا آئین پاکستان کے آرٹیکل 10-A کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جس مقدمے میں ملزمان اور ان کے وکلاء کو مؤثر سماعت کا موقع نہ دیا جائے، اس کا فیصلہ قانونی اور اخلاقی طور پر قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اختلاف رائے رکھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین کا استعمال قانون کی روح کے منافی ہے۔ وکلاء پینل کے مطابق جب عدالتیں سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بن جائیں تو قانون کی حکمرانی کمزور اور عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔

ڈیموکریٹک وکلاء پینل سریاب زون نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام کے حقوق، انصاف اور انسانی وقار کی آواز رہی ہیں، جبکہ ان کے خلاف فیصلہ عوامی حقوق اور انصاف کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش ہے۔

بیان میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ اس فیصلے کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا اور ہر قانونی، آئینی اور جمہوری فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

وکلاء پینل نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ظلم، جبر اور ناانصافی عوامی شعور اور حق کی آواز کو شکست نہیں دے سکتے اور انصاف، آئین اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد ج

اری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز