Homeخبریںقلات: سرکاری ٹھیکیدار تین محافظوں سمیت اغوا

قلات: سرکاری ٹھیکیدار تین محافظوں سمیت اغوا

قلات(ھمگام نیوز) جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری ٹھیکیدار کو ان کے تین محافظوں سمیت قلات کے قریب سے اغوا کر لیا گیا۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے قریب گورنمنٹ کنٹریکٹر میر ثناء اللہ بہرانی کو ان کے تین محافظوں سمیت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والے میر ثناء اللہ بہرانی وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر ہادیہ نواز بہرانی کے کزن ہیں۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز