Homeخبریںگوادر جیونی اور پیشکان سے قابض فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری...

گوادر جیونی اور پیشکان سے قابض فورسز کے ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ

گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت معظم ولد عبدالمجید کے نام سے ہواہے جو جیونی کے علاقے لبادی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیشکان سے بھی گزشتہ شب پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے عدنان ولد رضائی کو جبری لاپتہ کر دیا۔

واضح رہے کہ عدنان کے والد رضائی کو 2012 میں بھی پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا ،بعد ازاں انھیں جعلی مقابلے میں قتل کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز