تہران(ھمگام نیوز ) ایران کے پاسداران انقلاب نے خطے کی ریاستوں کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان عمارتوں اور مقامات سے کم از کم 500 میٹر دور رہیں جنہیں مبینہ طور پر امریکی فوجی خفیہ رہائش گاہوں یا تنصیبات کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر ایسی جگہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ بیان میں ان مقامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔















