Homeخبریںگوادر سے کراچی علاج کی غرض سے جانے والی خاتون یوسف بس...

گوادر سے کراچی علاج کی غرض سے جانے والی خاتون یوسف بس ٹرمینل پر اترنے کے بعد لاپتہ

گوادر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر شنبےاسماعیل وارڈ کی رہائشی 36 سالہ مسمات نورجہان زوجہ محمد علیم بلوچ، جو بلوچی اور اردو زبان بول سکتی ہیں۔ 15 جولائی 2026 کو علاج کی غرض سے الہادی کوچ، گوادر سے اکیلے کراچی کے لیے روانہ ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ بلدیہ بس ٹرمینل، یوسف گوٹھ پر اترنے کے بعد لاپتہ ہوگئی ۔

اہلخانہ کے مطابق نورجہان چار بچوں کی ماں ہیں ، ان کی گمشدگی کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔

اگر کسی شخص کو مسمات نورجہان زوجہ محمد علیم بلوچ کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات ہوں، یا وہ کہیں نظر آئیں، تو براہِ کرم فوری طور پر درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

محمد علیم بلوچ (گوادر)

موبائل نمبر: 03252793803

اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ نورجہان کو جلد از جلد ان کے اہلِ خانہ سے ملانے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز