Homeخبریںخضدار: قابض پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری، آبادی پر شیلنگ

خضدار: قابض پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری، آبادی پر شیلنگ

خضدار (ھمگام نیوز) پاکستانی فورسز خضدار کے مختلف علاقوں جیسے وڈھ، اورناچ اور زہری میں زمینی اور فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد مویشی بھی مارے گئے۔ مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ اس سے قبل مستونگ اور خاران میں بھی شیلنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

پاکستانی فورسز کی جانب سے خضدار کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے اورناچ میں سورگڑ کے علاقوں میں مختلف مقامات پر پاکستانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی ہے، جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں تاحال علاقے میں جاری ہیں۔

خضدار میں حالیہ دنوں سے بڑے پیمانے پر زمینی و فضائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تحصیل وڈھ، اورناچ، زہری سمیت مختلف علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔

اسی طرح گزشتہ روز وڈھ کے دراکھالہ گاسلٹی ایریا میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مقامی آبادی پر گولہ باری اور شیلنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے خلاف اہلِ علاقہ نے لاش کے ہمراہ شاہراہ پر دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستانی فورسز نے فضائی آپریشن کے دوران مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ اور کنڈ عمرانی میں شیلنگ کرتے ہوئے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں مدرسے سمیت قریبی گھر متاثر ہوئے تھے۔

اسی طرح خاران میں بھی پاکستانی فوج کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں متعدد مویشی ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز