آواران/ ہرنائی ( ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ آواران مشکے سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایک کی شناخت عمران ولد محمد گل سکنہ خضدار کے نام سے ہواہے جب کہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
دریں اثناء ہرنائی کھوسٹ سے چند دن قبل اغواء ہونے والے نوجوان عمران کی لاش شاہرگ امبو ندی سے برآمد ہوا ہے۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے متعدد لاشیں ملنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔


