شال ( ہمگام نیوز ) جمعیت علمائے اسلام حافظ حمداللہ کے بھتیجا حافظ حمیداللہ کے بیٹ مولوی حسین احمد کو آئی ایس آئی نے راولپنڈی سے اغوا کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔
اہلخانہ کے مطابق وہ راولپنڈی میں تھے چار ماہ سے کسی دینی ادارے میں درس و تدریس میں مصروف تھے دو ہفتے ہوگٸے تھے جوکہ رابطہ منقطع ہوچکا تھا اب ایک گھنٹہ پہلے خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے بھائی افتخار عمر کو میسج آیا کہ مولوی حسین احمد کو ہم نے اغوا کیا ہوا ہے جسے سخت ذہنی اور جسمانی ٹارچر بھی کررہے ہیں،انھوں نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ وہ مزید افراد کو بھی پارٹی کے اٹھائیں گے ۔
اہلخانہ نے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے مولوی حسین احمد کی بحفاظت بازیابی کیلٸے آوازا اٹھاٸیں۔


