کنرک (ہمگام نیوز) نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شام، 27 جولائی 2026ء کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کنرک کے ایک پولٹری فارم میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 28 سالہ قاسم جنگی زہی(معروف بہ قاسم کاروانی) ولد یحییٰ کے نام سے ہوئی ہے، جو زرآباد کے علاقے کاروان کا رہائشی تھا۔
اطلاعات کے مطابق قاسم کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کنرک میں واقع اپنے کام کی جگہ (پولٹری فارم) میں موجود تھا۔
فائرنگ کے نتیجے میں گہرے زخم آنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حملہ آوروں کی شناخت اور اس قتل کے پیچھے چھپے محرکات کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔


