Homeخبریںکوئٹہ، ہنہ اوڑک میں کوئلے کی کان میں دھماکا، متعدد افراد پھنس...

کوئٹہ، ہنہ اوڑک میں کوئلے کی کان میں دھماکا، متعدد افراد پھنس گئے، پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(ھمگام نیوز ) کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ چکی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قابض کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔مقبوضہ بلوچستان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق ہنہ اوڑک تھانے کے ایس ایچ او نے اطلاع دی کہ پی ایم ڈی سی دفتر کے قریب واقع کوئلے کی کان کے اندر دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد کئی افراد کے کان میں پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز