کوئٹہ(ہمگام نیوز)بارکھا ن میں فائرنگ قبائلی رہنماء سمیت 3افراد ہلاک 2زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی رات بارکھان کے علاقے دوغی میں نا معلوم افراد نے قبائلی رہنماء وڈیرہ موزی مری کے مہمان خانے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈیرہ موزی مری سمیت 3افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔