مریوان(ہمگام نیوز ) مسلح جھڑپ میں ایرانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک، دوسرا شدید زخمی
ایران کے صوبہ کردستان کے شہر مریوان کے سرحدی گاؤں سیاناو کے قریب مسلح جھڑپ کے دوران ایرانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک دوسرا اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہەنگاو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، 2 اگست 2026 بروز اتوار علی الصبح تقریباً 3 بجے، مریوان کے گاؤں سیاناو میں قائم ایرانی فوج کے ایک اڈے کے قریب ایرانی فوج اور کردستان کی ایک جماعت کے مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، جھڑپ میں ایرانی فوج کا ایک سپاہی ابوالفضل گودرزی ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک دیگر فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے مریوان کے ایک طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
خبر کی تیاری تک کسی بھی کرد جماعت نے اس مسلح جھڑپ کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ تاہم، ہەنگاو نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جھڑپ میں کردستان کی آزاد زندگی پارٹی (PJAK) کے جنگجو ملوث تھے اور ان کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب، ایرانی فوج کی مریوان بریگیڈ 328 کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، سرحدی فوجی اڈے کو خودکش ڈرونز اور آر پی جی راکٹوں سے نشانہ ب
نایا گیا۔


