بولان(نامہ نگار)مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی جانب سے یکے بعد دیگرے دو دھماکے کیے گئے تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ صبری کے مقام پر ڈھاڈر شہر سے سنی گاوں جانے والی شاہراہ کے پل پر کیا گیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا بعد ازاں دوسرا دھماکہ زراعت آفس ڈھاڈر کے مین گیٹ کے قریب ہوا جس سے دفتر کی بیرونی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم یہاں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعات کی اطلاع ملتے ہی ڈھاڈر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا فورسز کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔


