Homeخبریںایران کا عراق میں کرد ٹھکانوں پر بڑا حملہ، میزائل اور ڈرونز...

ایران کا عراق میں کرد ٹھکانوں پر بڑا حملہ، میزائل اور ڈرونز داغ دیے گئے

اربیل(ہمگام نیوز) ایران نے عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل کے اطراف میں کرد پوزیشنز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے اربیل میں موجود کرد ٹھکانوں کی جانب میزائل اور ڈرونز داغے۔ حملے کے نتیجے میں علاقے میں سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد اربیل صوبے میں چار ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ڈرونز کس فریق کے تھے اور انہیں کس طرح نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حملوں کا ہدف عراق کے کرد علاقے میں موجود کرد پوزیشنز کو بتایا جا رہا ہے تاہم حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز