Homeخبریںپاکستانی فضائی بمباری کے خلاف سوراب میں احتجاج، میتیں رکھ کر کوئٹہ...

پاکستانی فضائی بمباری کے خلاف سوراب میں احتجاج، میتیں رکھ کر کوئٹہ ،کراچی شاہراہ بند

شال(ہمگام نیوز) سوراب گدر گندان میں 12 اگست کو پاکستانی فضائی کارروائی کے دوران بمباری کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو پولیس اور مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں تین خواتین و بچے اور تین مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت راج بابو زوجہ رسول بخش، صفیہ زوجہ نورجان، 2 سالہ جلال ولد نورجان، شبیر احمد ولد خداداد، نورجان ولد رسول بخش اور کریم داد ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں 9 مرد و خواتین جبکہ 7 کمسن بچے اور بچیاں شامل ہیں۔ زخمیوں میں ایک سالہ عاصم، تین سالہ راحبیہ، پانچ سالہ سادیہ، سات سالہ فاطمہ، دو سالہ ضیاء الرحمن، ایک سالہ امیر اور چار سالہ حسینہ بھی شامل ہیں۔

مقامی افراد کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ واقعے سے متعلق سیکیورٹی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

واقعے کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین اور مقامی افراد نے میتیں سوراب مین چوک میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ N-25 پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واقعے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہری آبادی، بالخصوص خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالب

ہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز