Homeخبریںقلات: پاکستانی فورسز پر حملہ، گاڑی دھماکے میں تباہ

قلات: پاکستانی فورسز پر حملہ، گاڑی دھماکے میں تباہ

قلات (همگام نیوز ) اطلاع کے مطابق حملے میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات کے مطابق قلات، رودینجو کے قریب قابض پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، فورسز پر دھماکہ آج صبح دس بجے کے قریب ہوا جہاں فورسز کی ایک گاڑی دھماکہ میں تباہ ہوگئی۔

مزید اطلاعات کے مطابق گاڑی میں پاکستانی فورسز اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں گزشتہ کئی روز سے قابض پاکستانی فورسز نے کرفیو نافذ کردی ہے، جبکہ قلات شہر میں شاہراہوں پر خندقیں کھود کر داخلی و خارجی رستوں پر فورسز چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔

حملے کے بعد قابض پاکستانی فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز