Homeخبریںتربت اور کوئٹہ میں حادثات، ایک شخص زخمی، نوجوان جاں بحق

تربت اور کوئٹہ میں حادثات، ایک شخص زخمی، نوجوان جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے مین بازار میں شاہ پور ہوٹل کے قریب کرولا گاڑی کی ٹکر سے نیاز ولد عباس، سکنہ جوسک، زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں ڈیزل ٹینکی میں ویلڈنگ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں احسان اللہ ولد حاجی نادر، سکنہ بوسہ منڈی کوئٹہ، موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ان کا بھائی زخمی اور ٹینکی کے اندر کام کرنے والا مزدور بے ہوش ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ نوجوان اچھل کر کئی میٹر دور جاگرا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز