Homeخبریںسوراب ، میں مسلح افراد نے مسافر بس عملے سمیت اغوا کرلی،...

سوراب ، میں مسلح افراد نے مسافر بس عملے سمیت اغوا کرلی، مسافروں کا قومی شاہراہ پر احتجاج

سوراب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان سوراب لاکھوریان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر الیوسف ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافروں کو اغوا کرکے بس کو عملے سمیت نامعلوم جگہ لے گئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار تمام مسافروں کو راستے میں اتار دیا، تاہم بس کو ڈرائیور اور دیگر عملے سمیت نامعلوم مقام پر لے گئے۔

واقعے کے خلاف متاثرہ مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی اور شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز