Homeخبریںچاغی: پاکستانی فورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملے، تجارتی گاڑیوں پر قبضہ

چاغی: پاکستانی فورسز و ڈیتھ اسکواڈ پر حملے، تجارتی گاڑیوں پر قبضہ

چاغی (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے چار مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فورسز و ڈیتھ اسکواڈز کو نشانہ بنایا، ڈرائیورز زیرِ حراست

چاغی، پھاٹک کے قریب کرودک کے مقام پر مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب وہ وہاں سے گزر رہے تھے۔

اسی اثناء میں نوکچاہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے قابض پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ گروہ کی ایک گاڑی کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ اسی مقام پر پیش قدمی کرنے والی فورسز کو بھی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق تینوں کارروائیوں میں پاکستانی فورسز اہلکاروں اور ڈیتھ اسکواڈز کے ارکان کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزید برآں آج ہی بارتاگزی کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران تجارتی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد دو ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل بھی قابض پاکستانی فورسز اور معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پر حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز