سوراب / مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں سوراب اور کردگاپ میں پاکستانی فوج کی جانب سے جاری فوج کشی اور مارٹر گولہ باری کے نتیجے میں سوراب کے علاقے حاجیکہ میں 45 سالہ خاتون گل بی بی بنت کرم خان زخمی ہوگئیں، جبکہ کردگاپ کے کلی پسند خان، گرگینہ اور گردونواح کی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوکر متعدد علاقے خالی کردیئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سوراب کے مختلف علاقوں حاجیکہ، بنڈوخی، سرخ، رودینی اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے فوجی آپریشن جاری ہے، جس کے دوران مختلف آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کردگاپ کے علاقوں کلی پسند خان، گرگینہ اور گردونواح میں بھی فورسز کی جانب سے مارٹر حملوں اور فوجی کارروائیوں کے باعث مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہے۔
واض رہے گزشتہ دنوں فورسز کی جانب سے آبادیوں پر مارٹر گولے داغے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
علاقے میں جاری فوجی کارروائیوں کے باعث شہری آبادی کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔


