مستونگ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں قابض فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ ڈرون نگرانی کے ذریعے مشکوک سرگرمی دیکھی گئی۔ فورسز نے لمحوں میں انتہائی درست نشانہ لگا کر کارروائی شروع کی۔ اس اچانک حملے میں پانچ مسلح افراد موقعہ پر ھلاک ہو گئے۔
انھوں نے دعوی کیا ہے کہ مسلح افراد کے محفوظ پناہ گاہ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیاگیا ہے۔
دوسری جانب تاحال کسی مسلح تنظیم نے فورسز دعوی کو رد نہیں کیاگیا ہے۔


