Homeخبریںدلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک نوجوان جانبحق، ایک زخمی

دلگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک نوجوان جانبحق، ایک زخمی

دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 19 اگست 2026 بروز منگل علی الصبح ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان کے علاقے جلگہ چاہ ہاشم کے گاؤں آذَرآباد میں دو بلوچ نوجوانوں کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ عثمان ناروئی ولد جعفر، ساکن گاؤں باغ نیل، کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ سعید حیدرزہی ولد ہیبت، ساکن گاؤں حسین آباد باغ نیل، کے طور پر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دونوں نوجوانوں کے قریب پہنچ کر ان پر فائرنگ کی اور اس کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں عثمان ناروئی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ سعید حیدرزہی شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مرتب ہونے تک فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کی شناخت، حملے کے محرکات اور فائرنگ کی وجوہات سمیت واقعے کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی تھیں۔

2025 سے لے کر اب تک 407 بلوچ شہری فائرنگ کے واقعات میں ہلاک یا زخمی

ذرائع کے مطابق 2025 سے اب تک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 407 بلوچ شہری ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ان میں 266 افراد ہلاک جبکہ 141 زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 خواتین اور 16 بچے شامل تھے، جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے بلوچ شہریوں کی مجموعی تعداد 2024 میں 469 سے کم ہو کر 2025 میں 407 ہوگئی، جو تقریباً 13 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز