لندن(ہمگام نیوز) برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے گزشتہ ماہ برطانیہ کے ایک پاور پلانٹ پر سائبر حملہ کیا، جس کے بعد یہ تنصیب تقریباً 4 روز تک بند رہی۔

یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم واقعہ ہے کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے قبل قابض ایرانی ریاست سے وابستہ کسی ہیکنگ گروپ نے برطانیہ میں کسی پاور پلانٹ کو مکمل طور پر بند کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔

برطانوی سکیورٹی حکام نے متاثرہ پاور پلانٹ کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم پلانٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے عملے نے مسلسل کام کیا۔متاثرہ تنصیب نسبتاً چھوٹی تھی اور اس کی بندش سے برطانیہ کے مجموعی بجلی پیداوار اور ترسیلی نظام پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔ممکنہ حملے کا مقصد برطانیہ کے حساس صنعتی نظاموں تک رسائی حاصل کرنے اور اہم تنصیبات کو عارضی طور پر بند کرنے کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہوسکتا ہے۔

اس واقعے کی آزادانہ تفصیلات اور حملہ آوروں کی شناخت کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔