ایرانشہر(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز 27 اگست 2026 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں آٹوموبائل کمپنی ایران خودرو Iran Khod IKCO کے ایک بلوچ ملازم کو نامعلوم مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرا کے مطابق، مغوی شہری کی شناخت 38 سالہ شعیب دہقانی کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع سرباز سے تعلق رکھتے ہیں اور ایرانشہر میں رہائش پذیر ہیں۔ شعیب دہقانی ایران خودرو ایرانشہر کے مالک اور کمپنی کے سیلز انچارج کے بھتیجے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، شعیب دہقانی کو 27 اگست 2026 کو تقریباً 13:08 بجے ایرانشہر کے فلکہ جوانان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، پھر زبردستی ایک گاڑی میں سوار کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔
اب تک شعیب دہقانی کی حالت، مقامِ حراست اور ان کے اغوا کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ادارہ شعیب دہقانی کی صورتحال اور واقعے کی مزید تفصیلات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ مزید معلومات کی تصدیق کے بعد جاری کی جائیں گی۔


