Homeخبریںچابہار میں 7 اور کنرک میں 9 دھماکے، چابہار میں خطرے کے...

چابہار میں 7 اور کنرک میں 9 دھماکے، چابہار میں خطرے کے سائرن بھی بج اٹھے

چابہار/کنرک(ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں امریکی حملوں کے دوران چابہار اور کنرک میں متعدد شدید دھماکوں کی اطلاعات ہیں

تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران منگل، 1 ستمبر 2026 کی شب چابہار شہر میں کم از کم 7 شدید دھماکوں جبکہ کنرک کے علاقے میں 9 دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز چابہار کے مختلف علاقوں میں سنی گئی اور شہر میں لرزش محسوس کی گئی۔ دھماکوں کے ساتھ ہی چابہار میں خطرے کے سائرن بھی سنائی دیے، جس کے باعث علاقے میں سکیورٹی صورتحال مزید سخت ہوگئی۔

 ذرائع کے مطابق کنارک میں ہونے والے دھماکے اس ضلع میں موجود فوجی تنصیبات اور مراکز کے اطراف میں ہوئے۔ تاہم، دھماکوں کے درست مقامات، ممکنہ اہداف، نقصانات یا جانی نقصان سے متعلق ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران میں فوجی اہداف کے خلاف امریکی افواج کی کارروائی شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سینٹکام کے مطابق امریکی حملے ایرانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوئے، تاہم حملوں کے مخصوص اہداف اور نقصانات کی آزادانہ طور پر تصدیق شدہ تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وہ دھماکوں کے درست مقامات، ممکنہ اہداف، نقصانات اور ممکنہ ہلاکتوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز