نیویارک (ہمگام نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے فوجی اہداف کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر کامیابی سے مکمل کرلی۔
سینٹکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) سے متعلق متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فضائی دفاعی تنصیبات، ریڈار سسٹمز، بحری اثاثے اور مختلف فوجی مراکز شامل ہیں۔
https://t.co/3MCmRHk7mi
امریکا کے ایران پر متعدد فضائی حملے؛ پاسداران انقلاب کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا جہازوں کو غلط ضمانتیں دے رہا ہے؛ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے؛ ایران
امریکی افواج نے بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت رکھنے والے نظاموں اور مواصلاتی مراکز کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر مبینہ حملوں کی کوششوں اور امریکی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی پاسدارانِ انقلاب کی حالیہ کوششوں کے بعد کی گئی۔
سینٹکام نے مزید کہا کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور صدر کے احکامات کے تحت مزید فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔















