کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوت آباد میں گزشتہ رات قابض ریاستی علاقائی آلہ کاروں نے ایک گھر کو دستی بموں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں لوگ محفوظ رہے تاہم گھر میں موجود مویشیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گھر پر دو دستی بم پھینکے، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر ’’ڈیتھ اسکواڈ‘‘ کہا جاتا ہے، کے کارندے تھے۔
دوسری جانب، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح سے مذکورہ علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز بھی کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں خیرآباد کے علاقے میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک گھر کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔


