جنوبی خراسان (ہمگام نیوز) ایرانی صوبہ جنوبی خراسان کے قائن کے محور میں قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 50 سالہ سوختبر شہری شہید ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق، 9 ستمبر 2026 کی شام جنوبی خراسان کے قائن محور پر قائم چیک پوسٹ کے قریب ایک (سوختبر) ایندھن بردار شہری کو قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ مهدی سنچولی ولد محمدرضا کے نام سے ہوئی ، وہ شادی شدہ اور پانچ بچوں کے والد تھے۔ ان کا تعلق زابل سے تھا اور وہ مشہد میں مقیم تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اہلکار ذاتی گاڑیوں میں سوار تھے اور قائن کے محور پر قائم چیک پوسٹ کے قریب موجود تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر بغیر پیشگی روکنے یا کسی قسم کی وارننگ دیے، ایندھن بردار کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گولی لگنے کے باعث مهدی سنچولی شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی طبی امدادی ٹیم اور طبی عملے کی بروقت آمد میں تاخیر کے باعث زخمی شہری کو فوری طبی امداد نہ مل سکی اور وہ شدید زخموں کی وجہ سے جانبر نہ ہوس
کے۔


