سوراب / مستونگ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سوراب حاجیکہ کے مقام پر مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاران پریس کلب کے صدر حاجی محمد عارف کا ایک بیٹا زین عارف ولد حاجی محمد عارف ہلاک جبکہ دوسرا بیٹا حبیب عارف اور جنید احمد ولد دیدگ وفا محمودزئی،زخمی ہوگئے ہیں، جو کراچی سے کوئٹہ کی طرف سفر کررہے تھے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ،ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کانک چوکی پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو مستونگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔


