Homeخبریںزاہدان کے زیباشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ شہری جاں...

زاہدان کے زیباشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچ شہری جاں بحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے زیباشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر 2026 کی شام ایک بلوچ شہری کو زیباشہر کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع نے جاں بحق شہری کی شناخت حامد ریگی (نتوزہی) کے نام سے کی ہے۔ وہ عبداللہ کے بیٹے اور زاہدان کے رہائشی تھے۔

 ذرائع کے مطابق حامد زیباشہر کے علاقے میں موجود تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

رپورٹ کی تیاری تک فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز