Homeخبریںکوئٹہ: گھر میں دھماکہ، دو افراد جانبحق

کوئٹہ: گھر میں دھماکہ، دو افراد جانبحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گھر میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ کے قمبرانی روڈ کے علاقے الہ آباد میں پولیس حکام کے مطابق ایک گھر میں مبینہ طور پر موٹرسائیکل میں بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گھر تباہ ہوگیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں، تاہم پولیس نے ان کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

واقعے کے بعد پولیس اور قابض پاکستانی فورسز کی بھاری نفری بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ

گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز