Homeخبریںمستونگ میں مسلح جھڑپیں، ڈھاڈر میں بجلی ٹاور دھماکوں میں تباہ

مستونگ میں مسلح جھڑپیں، ڈھاڈر میں بجلی ٹاور دھماکوں میں تباہ

شال(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ سے اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے شیرناپ میں مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا، جس کے بعد مسلح افراد اور قابض پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، جبکہ جھڑپوں میں دونوں جانب سے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ادھر کچھی کے صدر پولیس تھانہ ڈھاڈر کی حدود میں سبی گریڈ اسٹیشن سے ڈھاڈر اور دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی 132 کے وی کی دو ٹاورز کو نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، جس کے باعث ڈھاڈر سمیت بیشتر علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا

گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز