Homeخبریںہرنائی: طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد 5 کانوں...

ہرنائی: طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد 5 کانوں کی مشینری کو آگ لگا دی

ہرنائی (ہمگام نیوز) ہرنائی کے طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے 5 کوئلہ کانوں کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں نصب مشینری کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مختلف کوئلہ کانوں میں نصب 3 انجن اور 2 کمپریسر سمیت دیگر مشینری کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں قیمتی سامان جل کر تباہ ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کوئلہ کانوں کے ٹھیکیداران عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب کی کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز