Homeخبریںتمپ ،کسانو میں قابض پاکستانی فورسز کی گھروں میں لوٹ مار ایک...

تمپ ،کسانو میں قابض پاکستانی فورسز کی گھروں میں لوٹ مار ایک گھر کو آگ لگا دی 

کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کسانو میں پاکستانی فوج نے آبادی میں چھاپہ مارکر گھر گھر تلاشی لینے کے علاوہ ایک گھر کو آگ لگا دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے تمپ کے علاقے ’’کسانو‘‘ میں چھاپہ مار کر لوگوں پر تشدد کیا۔

چھاپے کے دوران فوج گھروں سے قیمتی سامان بھی لوٹ کر اور چراکر لے گئی، جبکہ اس دوران فوج نے اکرام بلوچ نامی شخص کے گھر کو آگ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک کے نسخے بھی جلائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز