قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے قلات ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پارود، شور اور گزگ کے علاقوں میں مقیم لوگوں کو 28 ستمبر 2026 تک اپنی گھر بار زمینیں چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہونے کی حکم جاری کردی ۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر قلات اور خالق آباد کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مذکورہ علاقوں کے مکین مقررہ تاریخ تک انخلاء مکمل کریں۔
نوٹس میں تمام متعلقہ افراد سے ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد کرنے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ متعلقہ انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی نوٹس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر کے آغاز میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی شور پارود کے پہاڑی علاقے میں تقریباً ایک ہزار افراد کی عارضی منتقلی سے متعلق بات کی تھی۔


