بزمان(ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق حملے میں کیپٹن علیرضا محرابی ہلاک ہوئے، تین اہلکار زخمی؛ حکام نے واقعے کو ’’دہشت گردانہ کارروائی‘‘ قرار دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے 21 ستمبر 2026 کو بلوچستان کے بزمان۔ایرانشہر محور پر ایک گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر 21 ستمبر 2026 کی سہ پہر بزمان سے ایرانشہر جانے والی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فوجی و سکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
بعد ازاں بلوچستان پولیس کے اطلاعاتی مرکز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بزمان۔ایرانشہر محور پر پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر مسلح حملے میں کیپٹن علیرضا محرابی ہلاک جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے اطلاعاتی مرکز نے اس حملے کو ’’دہشت گردانہ کارروائی‘‘ قرار دیا ہے، تاہم حکام نے حملہ کرنے والے افراد یا کسی ممکنہ مسلح گروہ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی جانب سے علاقے میں کارروائی اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واقعے سے متعلق سامنے آنے والی تصاویر میں مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بننے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور ہلاک ہونے والے پولیس افسر کو دکھ
ایا گیا ہے۔


