دلگان(ہمگام نیوز ) 19 ستمبر 2026 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں قابض فورسز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ 19 ستمبر 2026 کی شام ضلع دلگان کے علاقے زہکلوت کے گاؤں چاہدازو میں پیش آیا، جہاں ایک بلوچ شہری مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کے تعاقب اور فائرنگ کے بعد گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع نے شہید ہونے والے شہری کی شناخت 22 سالہ عیسیٰ جلالی ہوت ولد میر جان کے نام سے کی ہے۔ جو کہ دلگان کے زہکلوت کے علاقے میں واقع گاؤں پنگ کے رہائشی تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عیسیٰ جلالی تقریباً شام 7:30 بجے ایک گاڑی میں پنگ کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ قابض ایرانی فورسز نے ان کی گاڑی اور اس میں موجود دیگر افراد کا تعاقب شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے قابض فورسز کو دیکھنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد تعاقب پنگ سے چاہدازو کے علاقے تک جاری رہا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد ازاں دونوں جانب مبینہ جھڑپ ہوئی، جس کے دوران عیسیٰ جلالی کو گولی لگی۔ گولی ان کے گردے کے قریب لگی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق زخموں کی شدت کے باعث عیسیٰ جلالی موقع پر یا بعد ازاں دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق تعاقب اور مبینہ جھڑپ کے دوران سکیورٹی اہلکار ایک نجی گاڑی اور ایک فوجی ہائی لکس پک اپ کے ذریعے موقع پر موج
ود تھے۔


